ہم اسرائیل کو فوجی منصوبے فراہم نہیں کرتے بلکہ مشورہ دیتے ہیں، پینٹاگان

واشنگٹن(اے پی پی)امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ واشنگٹن رفح میں کسی بڑی اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا۔  العربیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں پیٹرک رائڈر   نے کہا کہ  امریکہ اسرائیل کو فوجی منصوبے فراہم نہیں کرتا بلکہ صرف مشورہ دیتا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ امریکہ کی اسرائیل کے ساتھ دوسرے اتحادیوں کی طرح سکیورٹی پارٹنرشپ ہیہم خطے کے شراکت داروں کے ساتھ غزہ کے مستقبل پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور  اس مرحلے پر ہماری توجہ غزہ کو امداد پہنچانے پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن