اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے اچانک تھانہ کھنہ کا دورہ کیا تھانہ کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او کو معطل کردیا شہزاد بخاری نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ایس ایچ او ، سٹاف اور نفری تھانے میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں ۔