ہائیکورٹ نے سینٹ کاغذات مسترد ہونے کیخلاف زلفی بخاری کی اپیل واپس لینے پر نمٹا دی

Mar 31, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سینٹ کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف زلفی بخاری کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ صوبائی الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، تبدیل شدہ صورتحال بارے اپنے موکل سے مشورہ کیا ہے، میرے موکل نے اپیل واپس لینے کی  ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں