پشاور(بیورو رپورٹ)عدلیہ کی آزادی اور ججوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ہونے والے احتجاج میں حیات آباد کے ورکرز بھرپور شرکت کرینگے اور ثابت کرینگے کہ ہم تحریک انصاف آزاد عدلیہ کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے احتجاج کے حوالے سے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کہی انہوں نیکہا کہ ہمارے ساتھ دو سال کے دوران جو عدالتی ظلم ہوا اور ہو رہا ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثالی نہیں ملتی ھم تب بھی عدلیہ کی آزادی کے لئے آواز اٹھایا تھا اور ھم اب بھی آذاد عدلیہ کے حق میں ہے قول حضرت علی رضی اللہ عنہ ہے کہ ایک معاشرہ کفر کی حالت میں قائم رہ سکتا مگر ظلم کی حالت میں قائم نہیں رہ سکتا عمران خان سالارزئی نے کہا کہ ہم کل اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف ارباب شیر علی خان اور تیمور خان جھگڑا کی قیادت میں حیات آباد سے کثیر تعداد میں نکل کر عدلیہ کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرینگے۔