اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سینئر قانون دان بابر اعوان نے ڈسٹرکٹ کورٹس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور صوبائی اور وفاقی وزیر رہے ہیں،علی امین کو پتا ہے کہ صوبہ کیسے چلانا ہے،علی امین کی ہدایت اور رہنمائی کیلئے بانی پی ٹی آئی کافی ہیں،باقیوں کو علی امین گنڈاپور پر تنقید نہیں کرنی چاہیے،کور کمیٹی میں چیف جسٹسز کے استعفوں کی کوئی بات نہیں کی گئی،یہ کسی کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے، کور کمیٹی میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بہت کام کیا ہے،جو بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتا ہے انکو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،ہم نے دیکھا ہے پورے پورے خاندان ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی فیملی ساتھ کھڑی ہے۔