پشاور(بیورو رپورٹ)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کل شام صوبہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے دوران جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ متاثرین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں زاہد چن زیب نے کہا کہ اس قدرتی آفت کے دوران جن لوگوں کے پیارے جاں بحق یا زخمی ہوئے یا ان کی فصلوں، باغات اور دیگر قیمتی املاک کو نقصان پہنچا وہ اپنی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ان سے گہری ہمدردی و یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں امتحان کی اس گھڑی میں صبر و استقامت عطا فرمائے اور عوام کو مزید قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔ زاہد چن زیب نے بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کابارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
Mar 31, 2024