راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے )راولپنڈی کے شہریوں نے سابق وزیر آعظم و پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کے دیرنیہ ساتھی ناصر محمود بٹ کے بلا مقابلہ سنیٹر منتخب ہونے پر تاریخی استقبال کرکے ایک روشن مثال قائم کردی ۔ ناصر محمود بٹ زمانہ طالب علمی سے پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ وابستہ ہیں ڈھوک رتہ میں رہائش پذیر ،ہر مشکل وقت میں پاکستان مسلم لیگ اور قائد نواز شریف کا ساتھ دیا پارٹی کے لئے بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے ناصر محمود بٹ کو ایوان بالا کے لئے نامزد کیا اور ناصر محمود بٹ بلا مقابلہ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔ ناصر محمود بٹ نے یقین دلایا کہ راولپنڈی کو دوبارہ پاکستان مسلم لیگ نواز کا قلعہ بنایا جائے گا اور پرانے کارکنوں کو عزت دی جائے گی ۔ لاہور سے راولپنڈی واپسی پر فیض آباد سے حاجی ہائوس ڈھوک رتہ تک ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے ناصر محمود بٹ کا استقبال کیا اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا نو منتخب سینیٹر ناصر محمود بٹ کا کہنا ہے اللہ تعالی اور قائد نواز شریف کا شکر گزار ہوں کہ ایک کارکن کو عزت ملی یہ میری جیت نہیں ہے کارکنوں کی جیت ہے نواز شریف کے مشن کو مکمل کرنا ہے راولپنڈی شہر غیور شہریوں کا شہر ہے ہم نے ہمیشہ وفا کی اور وفا والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ہیں حلف اٹھانے کے بعد راولپنڈی میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو ارسال کی جائے گی اور نئے منصوبوں کے لئے پلان تشکیل دیا جائے گا ۔