سال2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن کب اور کہاں دیکھا جاسکے گا؟

 رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق  سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کی رات 8 بج کر 42 منٹ پر شروع ہوگا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11بج کر17 منٹ پر عروج پر ہوگا جب کہ اس کا اختتام 9 اپریل کی رات ایک بج کر 52 منٹ پر ہوگا۔سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجاسکےگا۔اس کے علاوہ سال کا پہلا مکمل سورج گرہن بحرالکاہل، بحراوقیانوس اور  بحرمنجمدمیں دیکھاجاسکےگا۔واضح رہے کہ اگست 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا اور اگلی بار اسے دیکھنے کے لیے خطے کے لوگوں کو اگست 2044 تک انتظار کرنا ہوگا۔دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹار کٹیکا میں ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن