مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس پاکستان میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت 76 سالہ تاریخ میں بد ترین مہنگائی کے دور سے گزر رہا ہے، اس مہنگائی سے عام آدمی تو دور مڈل کلاس طبقے کی بھی کمر ٹوٹ چکی ہے۔مزمل اسلم نے مزید کہا کہ صرف اس ہفتے بھی 29 فیصد مہنگائی رہی، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا ایک بہت بڑا طوفان آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔