اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید اظہر زمان ہمدانی نے این اے 207نوا ب شاہ سے اصفہ بھٹو کی بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر انہیں اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیاد ت کو مبارک باد دی ہے ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پاکستان کے استحکام اور قومی تعبیر میں عوامی خواہشات پوری کیں۔ 2024 کے عام انتخابات کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی غریب عوام کی ترجمانی کا فریضہ انجام دے گی۔ سید اظہر ہمدانی نے کہا کہ سندھ اور اہل سندھ کی خدمت کے بدلے میں بار بار عوام کا اعتماد ملنا پیپلز پارٹی اور قائدین کی محبتوں اور محنت کا ثبوت ہے۔ سینئر پارٹی رہنما نے کہا کہ مادر ملت نے جس طرح قیام پاکستان کے لیے قدم قدم پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا تھا،محترمہ آصفہ بھٹو زرداری بھی پارٹی چیئرمین بلاول