چنیوٹ کے مقام پر دریائےچناب میں شکاریوں کے کرنٹ چھوڑنےکے باعث بڑی تعداد میں کچھوے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مچھلی پکڑنے کیلئے شکاریوں نے کرنٹ چھوڑا جس کے بعد دریا میں موجود درجنوں کچھوے بھی ہلاک ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر نے شکار کھیلنے والوں کے خلاف 2 دن میں کارروائی کا حکم دے دیا اور محکمہ فشریز اور دیگر متعلقہ ذمہ داران کو طلب کرلیا۔