اسرائیل میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ، یروشلم میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکومت کے خلاف مظاہروں میں حماس کی قید میں موجود اسرائیلی شہریوں کے لواحقین نے بھی پہلی بار شرکت کی۔سب سے بڑا احتجاج دارالحکومت تل ابیب میں ہوا ، مظاہرین نے اہم سڑکیں بلاک کر دیں. پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پانی کے توپ کا استعمال کیا اور کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کی جانب پہنچنے کی کوشش کی اور نتین یاہو استعفی دو کے نعرے لگائے۔ایک مغوی کی والدہ اینا زانگوکر نے کہا کہ اب سے ہم نیتن یاہو کی برطرفی کے لیے جدوجہد شروع کریں گے۔
نتین یاہو استعفٰی دو ، اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے
Mar 31, 2024 | 22:49