ورکرز ویلفیئر فنڈنے زون-V میں لیبر کمپلیکس مکمل کر لیا ہے، جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے رجسٹرڈ ورکرز کے لیے 1008 فلیٹس اور 500 گھر تیار ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام نے بتایا کہ وہ مزدوروں کے تمام مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ پشاور خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں لیبر کمپلیکسزاسی سلسلہ کی کڑیاں ہیں۔
ورکرز ویلفیئر لیبر کالونی فیز ون 1476 کنال اراضی پر مشتمل ہے. جس میں 1008 فلیٹس اور 500 مکانات ہیں تمام فلیٹس اور گھر صنعتی کارکنوں کو الاٹ کیے جائیں گے۔کالونی میں ایک مسجد، انڈسٹریل ہوم، کمیونٹی سینٹر اور یوٹیلیٹی اسٹور بنایا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان نے بتایا کہ رواں سال مختلف معاہدوں کے تحت 10 لاکھ افراد کو بیرون ملک بھیجا جانا تھا جس کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے اور ترسیلات زر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے ڈبلیو ڈبلیو ایف وزارت سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کا ایک منسلک محکمہ ہے۔