پی ٹی آئی کا سندھ سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سندھ نے سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں چوری شدہ مینڈیٹ کے اراکین بیٹھے ہیں وہاں الیکشن نہیں لڑیں گے وزیر اعظم صدر سمیت پورا نظام جعلی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ضمنی انتخابات میں ہمارے امید واروں کو اغوا کیا گیا، آصفہ بھٹو کے سامنے آر او نے فارم مسترد کیا، امیدوار آرڈر لیکر ٹربیونل میں جارہے تھے ہمارے امید وار کو اغوا کیا گیا. آصفہ نے الیکشن چوری کیاہے۔علیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا الیکشن چوری سے جیتا جارہا ہے. اسمبلی میں اس وقت فارم 45 والے ارکان نہیں. اس لیے ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 8 فروری پر یقین ہے لیکن 9 فروری پر نہیں ہے، ہمارے پارلیمانی لیڈر اراکین اسمبلی موجود ہیں. ہم اس گندے سٹم میں نہیں جانا چاہتے ، ہمارے امید وار سینیٹ الیکشن سے ریٹائر ہوں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ 28 اپریل کو کراچی میں عوامی عدالت لگائیں گے. فیصل واوڈا کس کے آدمی ہیں کس کے ووٹ پر فارم بھرے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن