میں نے بابر کو کہا ہے کہ کسی نے کیا کہا اسے بھول جاؤ:قومی کرکٹر بابر اعظم کے والد  کی نصیحت

قومی کرکٹر بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر اپنے بیٹے کو نصیحت بھرا پیغام دیا ہے۔

اپنے پیغام میں بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے کہا کہ بابراعظم کو ٹیم کی دوبارہ کپتانی ملنے پر شکر ادا کرتے ہیں.اب بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ ٹیم میں اتفاق ہو گا یا نہیں؟اعظم صدیق نے مزید کہا کہ میں نے بابر کو کہا ہے کہ کسی نے کیا کہا اسے بھول جاؤ، محمد عامر اور عماد وسیم تم سے بڑے اور سینئر ہیں.ان سے چھوٹے بن کر ملنا اور عزت احترام دینا۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’تیر تیری طرف ہی آئے گا یوں ہوا میں شکار نہ کرنا : ڈوب جانے کا جس میں خطرہ ہے ایسے دریا کو پار مت کرنا :: دھوکہ وفا کی راہ میں کھائے ہیں ضرور مگر دھوکہ دیا نہیں:: ہم نے گزار دی فقیری میں زندگی مگر ضمیر کا سودا نہیں کیا :: دل کو جلا کر دیے ہیں زمانے کو روشنی :: جگنو پکڑ کر ہم نے اُجالا نہیں کیا :: پاکستان زندہ باد‘۔

ای پیپر دی نیشن