وزارت ریلوے نے اپنے 8 اہم ادارے’’ پریکس‘‘ کے حوالے کرنیکی منظوری دیدی

لاہور(فرخ بصیر سے) وزارت ریلوے نے اپنے8اہم ادارے ریلوے آفیسرز کلبوں کی ڈولپمنٹ، اپ گریڈ ایشن آف ریلوے ویب سائیٹ، ریزرویشن اینڈ انفارمیشن آفس مری، مینجمنٹ آف ریل ٹور ازم، عجائب گھر گولڑہ ریلوے سٹشن، ریلوے کے تمام تربیتی و کیپسٹی بلڈنگ پروگرامز،ریلوے انڈسٹریل سکولزکا چارج ایم ڈی پریکس محمود الرشید کے سپرد کر دیا ہے جو ان محکموں میں ترقی،تقرر و تبادلوں اور انکے سروس سٹرکچر تبدیل کرنے کے مجاز ہونگے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کے لاہور، کراچی، سکھر اور ملتان میں واقع 20تعلیمی ادارے بھی ایگزیکٹو کمیٹی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں پریکس کے سپرد کرنے کی منظوری دیدی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن