لیاقت بلوچ نے یہ بات کوئٹہ میں وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں ،اس لئے اب حکومت کوفرنٹ لائن اتحادی کی پالیسی کوختم کرکے پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق پالیسی اپنانی چاہیئے۔ اس سے قبل کوئٹہ کے پانچ روزہ دورے کے اختتام پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے حالات کافی تشویشناک ہیں۔ بیورو کریسی کو اپنا رویہ تبدیل کرکے صوبے کے مسائل حل کرنا ہوں گے ۔ جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری نے اس موقع پرمطالبہ کیا کہ ویلیوایڈڈ ٹیکس نہیں لگانا چاہیئے کیونکہ اس سے ملک میں مہنگائی بڑھے گی ۔