افغانستان میں نیٹو فوج کے کمانڈر جنرل سٹینلے میکرسٹل نے کہا ہے کہ ایران افغان طالبان کو تربیت اور ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

کابل میں ایک بریفنگ کے دوران جنرل میک کرسٹل نے کہا کہ افغانستان میں اتحادی افواج، ایران کو طالبان کی مدد سے روکنے کے لیے کارروائی کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو ایران کے اندر تربیت دی جارہی ہے اور انہیں ہتھیاروں کی فراہمی بھی مسلسل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہمسایہ ہونے کے ناطے ایران افغانستان کے معاملات میں دلچسپی رکھتا ہے اوردونوں ملکوں کے درمیان کئی شعبوں میں مثبت تعاون بھی جاری ہے لیکن ہمارے پاس طالبان کو ہتھیار اور تربیت فراہم کیے جانے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔ امریکہ اور نیٹو اس سے قبل بھی ایران پر طالبان کی مدد کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ دوسری جانب ایران نے متعدد بار طالبان کی مدد کے الزام کی تردید کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن