جماعت اسلامی نے مہنگائی لوڈشیڈنگ، ویلیوڈ ایڈڈ ٹیکس اور فیس بک پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا

اس موقع پرسید منورحسن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں کارروائی کی دھمکی افسوسناک ہے ، آرمی چیف کو اس کا جواب دینا چاہیے ۔
اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلیک واٹر پاکستان میں کام کر رہی ہے جس کے ثبوت بھی وزیر داخلہ کو مل چکے ہیں لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونا معنی خیز ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے لاپتہ افراد کی بازیابی میں رکاوٹ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران مسلم امہ کی نمائندگی نہیں کرتے، وقت آگیا ہے کہ انہیں اقتدار سے اتار پھینکا جائے۔ منورحسن نے فوجی فاؤنڈیشن کی ایک کتاب میں مبینہ طور پر گستاخانہ خاکے کی اشاعت کی شدید مذمت کی اور فاؤنڈیشن کے خلاف ملک بھر میں احتجاج مظاہروں کی اپیل کی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹروسیم اخترنے فوجی فاؤنڈیشن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن