امریکہ نے پاکستان پر بیرون ملک سفرکرنیوالے شہریوں کی تفصیلات مہیا کرنے کے حوالے سے دباؤ بڑھا دیا ہے

May 31, 2010 | 12:59

سفیر یاؤ جنگ
امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق پاکستان اوباما انتطامیہ کو امریکہ جانے والے مسافروں کے نام اور تفصیلات پہلے ہی مہیا کررہا ہے۔ تاہم اب امریکی حکام  نے پاکستان سے امریکہ کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک کو جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں، تاکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کے علاوہ ان کی امریکہ تک رسائی کا جائزہ لیا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت اس امریکی مطالبے کو کئی بار مسترد کرچکی ہے، تاہم اس حوالے سے اب امریکی انتطامیہ نے دباؤ میں اضافہ کردیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر اوباما نے اپنے مشیروں کو اس معاملے کو حل کرنے کیلئے آئندہ چند ہفتوں کی ڈید لائن دی ہے۔ دوسری جانب ایک سروے رپورٹ کےمطابق پاکستانی عوام کی اکثریت امریکہ کو ناموں اور شہریوں کی دیگرکوائف فراہم کرنے کے سخت خلاف ہیں ۔
مزیدخبریں