درياؤں ميں پانی کے بہاؤ ميں کمی کے باعث منگلا ڈيم ميں پانی کی آمد سات ہزارکيوسک جبکہ تربيلاڈيم ميں چھ ہزارکيوسک کم ہوگئی۔

May 31, 2010 | 13:32

سفیر یاؤ جنگ
ارسا کے مطابق منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے ایک سو آٹھ فٹ اور
تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے چودہ فٹ بلند ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سواڑتالیس اعشاريہ پانچ فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد تریسٹھ ہزارنوکیوسک جبکہ اخراج پینتالیس ہزارکیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سوبانوے اعشاريہ سات فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد نوے ہزار نو سو کيوسک جبکہ اخراج پچانوے ہزار کيوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمدایک لاکھ بیالس ہزارسات سوسینتالیس کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ پینتیس ہزارسات سوسینتالیس کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ تینتالیس ہزارچارسوپینتیس کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ پینتیس ہزاراناسی کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد ایک لاکھ انیس ہزارپانچ سوپچاس کیوسک جبکہ اخراج ستانوے ہزارچارسوباسٹھ کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بیالس ہزارآٹھ سوتیس کیوسک جبکہ اخراج سولہ ہزارسات سوتیس کیوسک ريکارڈ کيا گيا۔
مزیدخبریں