چین کے وزیراعظم وین جیاباؤ نے جاپان میں سربراہ کانفرنس سے قبل خود کومصروف رکھنے کے لیے روایتی ورزش کی اوربیس بال کھیلی

May 31, 2010 | 14:28

سفیر یاؤ جنگ
وین جیاباؤ نے ٹوکیو کے یویوگی پارک میں جوگنگ کی۔ اس موقع پرانہوں نے سیاہ رنگ کا ٹریک سوٹ پہن رکھا تھا۔ چینی وزیراعظم نے پارک میں روایتی چینی اور جاپانی انداز میں ورزش کی ۔ اس موقع پرسکیورٹی گارڈز اورمیڈیا کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے جوگنگ کے لیے پارک میں آئے ہوئے افراد سے بھی بات چیت بھی کی ۔ جاپان میں زیر تعلیم ایک امریکی طالب علم سے گفتگو کے دوران وین جیا باؤ کا کہنا تھا کہ تم جلد اپنی گریجوایشن مکمل کر لوگے ۔ چینی وزیراعظم غیر متوقع طور صوفیہ یونیورسٹی کی بیس بال ٹیم کے پاس پہنچ گئے اوران کے ساتھ بیس بال کھیلی ۔ یونیورسٹی کی بیس بال ٹیم کے اکیس سالہ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ چینی وزیراعظم سے اچانک ملاقات میں وہ بہت نروس ہو گیا جبکہ دوسرے کا کہنا تھا کہ میں بالکل پریشان نہیں ہوا بلکہ ان کی یہاں موجودگی سے میں نے خود کو بہت ُپرسکون پایا ۔
مزیدخبریں