عالمی نمبرایک روجرفیڈرر، ٹومس برڈچ، میخائل یوزنی اور نادیہ پیٹرووا نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے میں ٹاپ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے روجرفیڈرر نے ہم وطن سٹینی سلاس واورینکا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین، سات چھ اور چھ دو سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
 
ادھر جمہوریہ چیک کے ٹومس برڈچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کے خلاف غیرمتوقع کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ برڈچ نے اینڈی مرے کو چھ چار، سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی
 
جبکہ روس کے میخائل یوزنی اور فرانس کے ویلفریڈ سونگا کے درمیان پہلے سیٹ کا مقابلہ جاری تھا کہ سونگا نے انجری کے باعث کھیل سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
 
دوسری جانب خواتین ایونٹ کے تیسرے مرحلے
میں سابق عالمی نمبرایک جسٹن ہینن نے روس کی ماریہ شراپووا کو شکست دے کر پری کوارٹرفائنل مرحلے میں جگہ بنائی۔ ہینن نے شراپووا کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد چھ دو، تین چھ اور چھ تین سے شکست دی۔
 
ادھر روس کی نادیہ پیٹرووا نے سیکنڈ سیڈ امریکہ کی وینس ولیمز کے خلاف چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن