نوازشریف نے یہ بات رائےونڈ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پرملاقات کیلئے آنے والے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبروال سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام ہمسائیگی کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کی قیادتیں متنازعہ مسائل کو گفت و شنید کے ذریعے حل کریںـ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی سالمیت اور قومی وقار کا احترام کیاجائے اور تمام تر توجہ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے پر مبذول کی جائے۔مسلم لیگ نون کے قائد نے کہا کہ خطے میںپرامن ماحول اور کشیدگی کے خاتمے کیلئےپاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہیں ۔ پاکستان، بھارت کے ساتھ امن بقائے باہمی اور رواداری کے اصولوں کی بنیاد پراچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور دہشت گردی کا شکار ہونے کے باوجود پورے خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہاپسندی اور دہشت گردی سے پاک خطے کے قیام کا خواہاں ہے، لیکن اس کیلئے دونوں ممالک کو ملکر بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہےـملاقات کے دوران بھارتی ہائی کمشنر شرت سبروال نے دونوں ممالک کے درمیان قیام امن کیلئے محمد نوازشریف کی کوششوں اور جذبے کو سراہااور توقع کااظہارکیا کہ مستقبل میں بھی اس مقصد کے حصول کیلئے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گےـ