ریلی ضلع کچہری سیالکوٹ سے علامہ اقبال چوک تک نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں وکلاء کے علاوہ مذہبی وسیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرتوہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اسلام کے خلاف کفار کی ایک سازش ہے جسے مسلمان متحد ہو کر ناکام بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کے ذمہ دار ممالک کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور فیس بک پر پاکستان میں مستقل پابندی عائد کی جائے۔