ملتان میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں جمیعت اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحیم گجر۔ علامہ خالد محمود ندیم نے کہا کہ مسلم امہ کو چاہیئے کہ وہ گستاخانہ خاکوںپر سخت ردعمل کا اظہار کرے ان کا کہنا تھا کہ مسلمان حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ ممالک جو اس سازش میں شریک ہیں انکے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا ۔