پيپکو نے بجلی کے بحران کے باوجود دس تھرمل پاور پلانٹس کے بارہ پيداواری يونٹ بند کردیئے۔

May 31, 2010 | 22:27

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق تھرمل پاور پلانٹس کے بارہ پيداواری يونٹ مرمت کے سلسلے ميں بند کئے گئے ہيں۔ ان يونٹس کے بند ہونے سے ایک ہزار پانچ سو اڑتالیس ميگاواٹ بجلی کی پيداوار متاثر ہوئی ہے جس سے ملک بھر ميں لوڈشيڈنگ کے دورانيے ميں اضافہ ہوگيا ہے۔ گدو پاور پلانٹ کے چار،مظفرگڑھ کے دو، جامشورو کا ایک، ملتان، شنب، اوچ اور کیپکو کا ایک، ایک پلانٹ بند کیا گیا ہے۔  بند کیئے جانے والے تھرمل يونٹس کی بحالی کےلئے بیس سے پچیس دن درکار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک رینٹل پاور پلانٹ بھی بند ہوگیا ہے۔
مزیدخبریں