سندھ کے شہری علاقوں ميں بلند و بالا عمارتوں کی تعمير کےلئے جگہوں کا تعين اور منظوری  کیلئےایک خصوصی بورڈ دے گا ، اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی نے بل منظور کرليا ۔

May 31, 2010 | 22:40

سفیر یاؤ جنگ
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپيکر نثار احمد کھوڑو کی صدارت دو گھنٹے تاخير سے شروع ہوا، اجلاس ميں وزير قانون اياز سومرو نے ہائی ڈينسٹی بل دو ہزار دس پيش کيا، جس کے مطابق ایک خصوصی بورڈ صوبے کے شہری علاقوں ميں بلند و بالا عمارتوں کی تعمير کے لئے جگہوں کا تعين اور منظوری دے گا، آٹھہ ارکان پر مشتمل بورڈ کے چيئرمين گورنر سندھ اور وزير اعلٰی بورڈ کے کو چيئرمين ہوں گے، جبکہ وزير بلديات، چيف سيکريٹری، سيکريٹری بلديات، ضلعی ناظم، چيف کنٹرولر بلڈنگز اور ای ڈی او بھی بورڈ کے ارکان ہوں گے، اجلاس کے دوران پارٹی کے رکن مير حسن کھوسو نے کہا کہ جيکب آباد ميں ايک کمرے پر مشتمل اسکول کا ٹھيکہ چھہ ٹھيکیداروں کو دے ديا گيا ہے، جس کا حکومت کو نوٹس لینا چاہیئے ۔ بعد میں اسپيکر نے اجلاس منگل کی صبح تک ملتوی کرديا۔
مزیدخبریں