مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ غریبوں کے نام پر سبسڈی کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا ۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ ہم غریبوں کو مخصوص سبسڈی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی تنظیم نو کی جائے اور اگر وہ انکار کریں تو نجکاری کردینی چاہیے، ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں انکم ٹیکس میں اصلاحات لا رہے ہیں جس سے کم آمدنی والے طبقے کو فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف ہمیں کوئی زبردستی نہیں دھکیلتا ، یہ ہم پر منحصر ہے کہ ان کے پاس جائیں یا اپنے وسائل کو برئے کار لائیں ۔

ای پیپر دی نیشن