خروٹ آباد واقعے پربننے والا عدالتی تحقیقاتی کمیشن آج سے گواہان کے بیانات قلمبند کرے گا۔

May 31, 2011 | 05:10

سفیر یاؤ جنگ
کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد میں پانچ چیچن باشندوں کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں انکوائری ٹربیونل آج سے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرے گا۔ کمیشن کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے اٹھارہ افراد نے اپنے نام درج کرائے ہیں، واقعے کے بارے میں پولیس اور ایف سی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک کئے جانے والے ایک ہی خاندان کے پانچ چیچن باشندے خود کش حملہ آور تھے۔ گزشتہ روز ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اس موقع پر سی سی پی او کوئٹہ اوردیگر حکام بھی ان کے ساتھ تھے۔ حکام نے جسٹس ہاشم کاکڑکو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا،
مزیدخبریں