پہاڑوں پربرف پگھلنے کے باعث ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری اورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے ایک سو بیس فٹ بلند ۔

May 31, 2011 | 06:28

سفیر یاؤ جنگ
منگلا ڈيم ميں پانی کی آمد چونسٹھ ہزارچار سو چوبیس اور اخراج چالیس ہزار کيوسک ریکارڈ کيا گيا، فلڈ فورکاسٹنگ ڈويژن کے مطابق منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ایک ہزار ایک سو ساٹھ اعشاریہ نو فٹ ہوگئی ہے جوکہ ڈیڈ لیول سے ایک سو بیس فٹ بلند ہے۔ تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد ايک لاکھ پینتیس ہزارسات اوراخراج ايک لاکھ تیس ہزار کيوسک ریکارڈ کيا گيا جبکہ تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح ایک ہزار چارسو سینتیس اعشاریہ دو چھ فٹ ہوگئی ہے جوکہ ڈیڈ لیول سےانسٹھ فٹ بلند ہے ۔ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ تیرہ لاکھ چھیاسٹھ ہزارایکڑ فٹ ہوگیاہے۔
مزیدخبریں