ایڈمرل مائیک مولن نےشمالی وزیرستان میں ٹارگیٹڈ آپریشن کی تیاریوں کی تصدیق کردی

May 31, 2011 | 10:08

سفیر یاؤ جنگ
امریکی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ آپریشن کی حکمت عملی بھی مرتب کرلی گئی ہے جس کو امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران حتمی شکل دی گئی تھی ۔مائیک مولن کے مطابق آپریشن کے لیے قبائلی علاقوں میں موجود پاک فوج کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بہت سنجیدہ ہےاوراس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ امریکی فوج کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے۔ اپنے دور میں ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کو کم سے کم کیا جاسکے۔
مزیدخبریں