پاکستان اوربھارت کے درمیان سیاچن تنازع پرمذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا

May 31, 2011 | 10:14

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق سیاچن تنازع پرپاک بھارت مذاکرات کا اگلا دوراسلام آباد میں ہوگا۔ مذاکرات میں فریقین نے مسئلے کے حل کے لیے اپنی تجاویز دیں اور دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
مذاکرات میں تسلیم کیا گیا کہ سیاچن پر دو ہزار تین سے جنگ بندی برقرار ہے۔ نئی دہلی میں ہونے والے دوروزہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید اطہرعلی نے کی جبکہ وفد میں میجرجنرل اشفاق ندیم ،میجرجنرل منور احمد سلہری، اور ریٹائرڈ میجر جنرل میر حیدرعلی خان بھی شامل تھے جبکہ بھارتی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع پردیپ کمارنے کی۔
مزیدخبریں