معروف اداکارجمیل فخری پر فالج کا ایک اور شدید حملہ ہوا ہے جس کے بعد وہ میوہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں

May 31, 2011 | 10:29

سفیر یاؤ جنگ
اداکارجمیل فخری کے اہلخانہ کے مطابق ان کی طبیعت گزشتہ ایک ہفتے سے خراب ہے اورسروسزہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا تاہم پیر کی دوپہر ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پرمیوہسپتال لایا گیا۔ جہاں ان کے معالج کا کہنا تھا کہ انہیں فالج کا شدید حملہ ہوا ہے جس کے باعث ان کی قوت گویائی بھی متاثر ہوئی ہے، سی ٹی سکین میں ان کے دماغ میں خون جمع ہوا پایا گیا ہے، ماہرڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کررہی ہے تاہم ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ جمیل فخری کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اوران کے لئے آئندہ چوبیس گھنٹے کافی اہم ہیں۔ جمیل فخری چند ماہ پہلے جواں سال بیٹے کی امریکہ میں پراسرارموت کے بعد غم کا شکارتھے اور ان کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی تھی۔
مزیدخبریں