لیویز حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں ہاﺅسنگ سکیم پر سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کررکھا تھا جسے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پہنچنے پر اڑا دیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکارجاں بحق جبکہ چارزخمی ہو گئے، واقعے کے بعد سکیورٹی فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، وقوعہ کی جگہ سے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔