کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزبھی مندی برقراررہی اورکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارایک سو پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمنفی زون میں ہوا اور انڈیکس کاروبار کے آغاز سے اختتام تک مندی کی لپیٹ میں رہا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزاردوسو پوائنٹس کی سطح عبورکرنے کے باوجود بارہ ہزارایک سو پوائنٹس کی سطح تک گرگیا۔ نیشنل بینک، پاکستان آئل فیلڈ، نشاط ملز سمیت زیادہ تر بلوچپ کمپنیوں میں مندی نے مارکیٹ کو ریڈ زون سے نہ نکلنے دیا۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بہتر پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار ایک سو تئیس پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مجموعی کاروباری حجم بارہ کروڑ اکتیس لاکھ شیئرز رہا۔ حجم کے اعتبار سے فوجی سیمنٹ چار کروڑ اکاون لاکھ شیئرز کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اعداد وشمار کے مطابق کاروبارکے اختتام تک ایک سو اٹھاون کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی رہی۔

ای پیپر دی نیشن