طالبان مضبوط ہیں‘ ابھی افغانستان سے انخلا نہیں کر سکتے: راسموسین

برسلز (اے پی پی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ اسامہ بن لادن کی موت طالبان کو واضح پیغام ملا کہ اب شدت پسندی کا کوئی مستقبل نہیں۔ پیر کو نیٹو پارلیمانی اسمبلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راسموسین نے کہا کہ اسامہ کی موت کا افغانستان کی صورتحال مثبت اثر پڑے گا۔ افغانستان میں طالبان عسکریت پسند اب بھی مضبوط ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نیٹو شورش زدہ ملک سے انخلاءنہیں کر سکتا۔ اینٹی میزائل شکن نظام کی تنصیب پر روسی اعتراض کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک کے اتحاد کا بڑا مقصد یورپ میں امن و استحکام کا تحفظ ہے۔ اور میزائل شکن نظام کی تنصیب سے وہ یورپ کو تقسیم کرنے کی لکیر نہیں کھینچنا چاہتے۔

ای پیپر دی نیشن