آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ گرمی کی لہرمزید ایک روز تک برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا،بالائی سندھ، اور جنوبی اورمشرقی بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم آج شام یا رات کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت نورپورتھل، بھکر، دادو، سبی اور جیکب آباد میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملتان، تربت، ڈی جی خان اور سرگردھا میں اڑتالیس، جوہر آباد، جہلم، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، بہاولنگر، لاڑکانہ اور سکھر میں سینتالیس،لاہور، روہڑی موہنجوداڑو اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن