حکومت نے یکم جون سے پٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں کمی کا اعلان کرديا لیکن اس بار بھی حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا ۔

اوگرا حکام کے مطابق پيٹرول کي قيمت میں تين روپے انتاليس پيسے کمی سے فی لٹرقیمت ننانوے روپے ستانوے پیسے ہو گئی ہے۔۔ہائي اسپيڈ ڈیزل کے نرخ ميں ايک روپے تئيس پيسے في ليٹر کی کمي کی گئي ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک سو چارروپے چھیالیس پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے جبکہ لائٹ ڈيزل پانچ روپے چوراسي پيسےاور مٹي کا تيل پانچ روپے نوے پيسے في ليٹر سستا کيا گيا ہے جس کے بعد دونوں کی قیمت بالترتیب انانوے روپے پچانوے پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت اکیانوے روپے بانوے پیسے مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن آج رات سے ہو گا جاری کیا جائے گا نئی قیمتون ک ااطلاق پندرہ جون تک ہو گا۔یاد رہے کہ عالمی منڈی ميں تيل کي قيمتوں ميں کمي کے باعث اوگرا نے حکومت کو پيٹرولم مصنوعات کے نرخوں ميں چار روپے سے تيرہ روپے تک کمی کی سفارش کی تھی مگر حکومت نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پيٹروليم ليوی ميں اضافہ کرديا۔اوگرا کے مطابق حکومت نے چار پيٹروليم منصوعات پر پيٹروليم ليوی تين روپے اسی پيسے تک بڑھا دي ہے ،، اسی وجہ سے پيٹروليم مصنوعات کے نرخوں ميں معمولی کمی ہوئی ہے۔۔

ای پیپر دی نیشن