صوبہ سندھ کے علاقے بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے کرپشن اورعیاشیوں کے لیے حکمرانوں کوووٹ نہیں دئیے تھے، موجودہ حکومت نے تولوٹ ماراورکرپشن کا بازارگرم کررکھا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعملدرآمد بھی نہیں کررہے، انہیں اب عوام اورملک کی جان چھوڑدینی چاہیے، اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
صوبوں کی تقسیم کےحوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کی تقسیم کی حمایت میں نہیں ہیں، جتنی مرضی تقسیم کی باتیں ہوجائیں مسلم لیگ نون کسی بھی صوبے کے مفاد کیخلاف اقدام نہیں اٹھائے گی۔ صدرزرداری کومخاطب کرتےہوئےنوازشریف نے کہا کہ زرداری صاحب آپ سوچ سمجھ کربات کیا کریں۔ حکومت نے عوام کا خون تک چوس لیا، عوام کی جیبوں پرہاتھ تو ڈلتا ہے مگربجلی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کی مت مار دی ہے لیکن کسی کو اس کی پرواہ نہیں۔