نومنتخب ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز الاٹ کرنےکا کام مکمل نہ ہو سکا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نومنتخب ارکان اسمبلی کو لاجز الاٹ کرنے کا کام مکمل نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق 57 سابق ارکان کا سامان آپریشن کے ذریعے پارلیمنٹ لاجز سے نکالا گیا۔ تین سابق ارکان اسمبلی تاحال پارلیمنٹ لاجز خالی کرنے کو تیار نہیں۔ دس ارکان اسمبلی کے اہل خانہ تاحال پارلیمنٹ لاجز میں مقیم ہیں ۔ لاجز میں خواتین کی موجودگی کے باعث آپریشن بھی ممکن نہیں۔ کئی سابق ارکان نے چابیاں غیر متعلقہ افراد کے حوالے کر رکھی ہیں۔ قبضہ مافیا پارلیمنٹ لاجز خالی کرنے پر راضی نہیں، لاجز انتظامیہ نوٹسز، دھمکیوں اور آپریشن کے بعد منت ترلے کرنے پر مجبور ہو گئی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...