سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمےر مےں شوپیاں سانحہ کے چار سال مکمل ہونے پر احتجاجی ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گےا۔ تمام کاروباری ادارے بازار ، تعلےمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ چار سال قبل بھارتی فوج نے شوپےاں قصبے کی دو نوجوان لڑکےوں آسیہ اور نیلوفر کی اجتماعی آبرورےزی کے بعد قتل کر دےا تھا۔ کل جماعتی حریت (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شوپیاں سانحہ کے چار سال مکمل ہونے پر آسیہ اور نیلوفر کی یاد میں مکمل ہڑتال کرنے کی اپےل کی تھی۔ ہڑتال کے موقع پر متحدہ مجلس مشاورت شوپیان کی طرف سے منعقد تقریب میں آسیہ اور نیلو فر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر دختران ملت آسیہ اندرابی نے وادی کی خواتین پر زور دیا کہ وہ ہر وقت اپنے ساتھ تیز دھار ہتھیار رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین خطرے میں ہیں اور انہیں بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ بھارت کے جبری قبضہ کا اختتام کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہند لوگوں کو دبانے کیلئے ہر ممکن حربہ آزما رہی ہے۔ ورما کمیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کمیشن بھارتی ایجنسیوں کے اشارہ پر کام کر رہا ہے اور اس سے خیر کی امید رکھنا عبث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسیہ اور نیلوفر کا عصمت دری کے بعد قتل ہوا اور بھارت کی طرف سے سی بی آئی اور کمشن بنا کر کیس کو صرف الجھایا گیا اور اصل مجرم آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ اس موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔
مقبوضہ کشمیر
سانحہ سوپیاں کے چار برس مکمل ....مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال‘ مظاہرے
سانحہ سوپیاں کے چار برس مکمل ....مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال‘ مظاہرے
May 31, 2013