مظفرآباد(ثناءنیوز)آزاد جموں وکشمیر کابینہ نے پاکستان کے نامزد وزےر اعظم میاں محمد نوازشریف سے توقع کا اظہار کےا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد مسئلہ کشمیر کو اپنی ترجیحات کا نمبرون ایجنڈا بنائےں گے ۔ دونوں اطراف کی کشمیری قیادت کی مشاورت سے کشمیر پالیسی مرتب کرکے دنیا بھر کے ایوانوں میں سفارتی لابنگ کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ کشمیری قوم کے حق خودارادیت کے حصول میں کشمیری النسل ہونے کے ناطے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اور پاکستان بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت کا ٹائم فریم دے کر جدوجہد آزادی میں ایک نئی جہت پیدا کریں گے۔
آزاد کشمیر کابینہ
امید ہے نواز شریف مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح دینگے:آزاد کشمیر کابینہ
امید ہے نواز شریف مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح دینگے:آزاد کشمیر کابینہ
May 31, 2013