اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے بنک آف پنجاب سکینڈل کیس کی سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کردی جبکہ بینک کی جانب سے ری شیڈول کئے گئے قرضوں کے بارے میں پیش کردہ رپورٹ مسترد کردی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اورجسٹس اعجاز چوہدر ی پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل انور منصورکے معاون وکیل نے ری شیڈول قرضوں کی رپورٹ عدالت میںپیش کی، عدالت نے کہا کہ قرضے ری شیڈول کرانے والوں کے بارے میں الگ الگ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ فاضل وکیل نے عدالت کے استفسار پربتایاکہ 38ارب میں سے 18ارب کے قرضے ری شیڈول کئے گئے ہیں جس کی تفصیلات جاننے کیلئے زیادہ وقت درکار ہے تاہم عدالت نے ان کی استدعا مسترد کردی۔ جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ قرضے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تو بنک کو تالے لگ جائیں گے۔
رپورٹ مسترد
پنجاب بنک سکینڈل، سپریم کورٹ نے قرضوں کے حوالے سے رپورٹ مسترد کردی
پنجاب بنک سکینڈل، سپریم کورٹ نے قرضوں کے حوالے سے رپورٹ مسترد کردی
May 31, 2013