ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کیلئے ماسٹر پلان تیار کرلیا: انصر جاوید

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین انصر جاوید نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کیلئے ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے جسے کے تحت ایف بی آر میں ایک ڈیٹا ویئر ہاو¿س بنایا جارہا ہے جس سے ٹیکس گزاروں کی تعداد 2 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ پاکستان مستقبل ٹیکس کچلر کے فروغ سے وابستہ ہے۔ ٹیکس بنیاد وسیع کرنے سے ملک ترقی کرے گا اور ہم کسی کے محتاج نہیں رہیں گے تاہم اس کیلئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا تعاون درکار ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس کے نظام کو آسان بنایا جارہا ہے۔ جس میں فیلڈ سٹاف کا عمل دخل کم ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام پر بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک، ایف پی سی سی آئی پنجاب کے چیئرمین اظہر سعید بٹ نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن