قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ملائیشیا میں کھیلی جانے والی ورلڈ ہاکی سیریز کی تیاری کے لئے ایبٹ آباد میں تربیتی کیمپ شروع ہو گیا ہے۔کیمپ کے ابتدائی روز قومی کھلاڑیوں نے دو سیشنز میں ٹریننگ کی۔ صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ جبکہ شام کے سیشن میں مختلف ڈرلز کروائی گئیں۔ قومی ٹیم کے نئے ٹرینراور نیوٹریشن عدنان ذاکر نے کیمپ جوائن کر لیا اور کھلاڑیوں کو مختلف امور پر لیکچرز دئیے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اجمل خان لودھی کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کے کیمپ میں کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...