واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے 2 ماہرین اور سکالرز نے اوباما انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کی لہر کو روکنے کیلئے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر ڈاکٹر اکبر احمد اور ہیرسین ایکنن نے کہا ہے کہ اس وقت مرکزی حکومت کی طرف سے امن اور استحکام کیلئے سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے صدر اوباما کی طرف ڈرون حملوں کے حوالے سے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ڈرون حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ڈرون حملوں کا بدقسمت پروگرام اب بھی جاری ہے۔
امریکی ماہرین