ریجنل انتخابات میں خواجہ ندیم کا ساتھ نہیں دیں گے : میاں جاوید

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ گذشتہ انتخابات میں اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے سابق صدرخواجہ ندیم احمد کا ساتھ دیا تھا مگر میرٹ کے خلاف فیصلے کرنے کی وجہ سے اب ہونے والے انتخابات مےں ان کا ساتھ نہےں دےنگے۔ لاہور ریجن کی صدارت کے لئے سابق کپتان قومی ٹیم عامر سہیل کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ گذشتہ روزلاہور ریجن کے سابق فنانس سیکرٹری اور آئندہ الیکشن میں سیکرٹری کے امیدوار سرفراز احمد کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں جاوید علی نے کہا کہ انہوں نے بطور سیکرٹری لاہور ریجن مدت ختم ہو نے سے دو ماہ قبل پی سی بی کو خط لکھا تھا کہ وہ غیرجانبدار سیٹ اپ لا کر شفاف انتخابات کرائیں اور دوبارہ ریمائنڈر بھیجنے کے بعد انکی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایڈہاک لگا دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...