لندن (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ انہیں آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر قطعاً حیرانی نہیں ہوئی ہے کیونکہ اسے ہونا ہی تھا۔ احسان مانی نے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا ’آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا خطرہ ہر وقت موجود تھا اور آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ کئی سال سے کہہ رہا تھا کہ اسے آئی پی ایل ہی کی سب سے زیادہ فکر تھی لیکن بی سی سی آئی نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔