ےاسےن ملک کو 25 ساتھےوں سمےت ڈوڈہ مےں گرفتار کر لےا گےا‘بدترین تشدد

ےاسےن ملک کو 25 ساتھےوں سمےت ڈوڈہ مےں گرفتار کر لےا گےا‘بدترین تشدد

جموں(ثناءنیوز)جموں و کشمےر لبرےشن فرنٹ کے چےئرمےن محمد ےاسےن ملک کو 25 ساتھےوں سمےت جمعرات کے روز ڈوڈہ مےں گرفتار کر لےا گےا محمد ےاسےن ملک اپنے ساتھےوں کے ہمراہ چار ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان لے کر ڈوڈہ اور کشتواڑ جانے کی کوشش کی تاکہ حالےہ زلزلہ سے متاثر افراد کی مدد کی جا سکے ۔ ےاسےن ملک جونہی ڈوڈہ پہنچے پولےس کی بھاری نفری نے ان کے قافلے کو گھےر کر تشدد کا نشانہ بناےا ےاسےن ملک سمےت ان کے پچےس ساتھےوں کو گرفتار کر لےا گےا ۔ ادھر اس واقعے کی اطلاع ملنے پر سری نگر مےں لبرےشن فرنٹ کے حامےوں نے لال چوک مےں احتجاجی مظاہرہ کےا پولےس نے مظاہرےن کو روکنے کے لےے لاٹھی چارج اور آنسو گےس کا استعمال کےا جس سے دو درجن افراد زخمی ہو گئے ۔ لبرےشن فرنٹ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو پولےس کی بھاری نفری نے مائسمہ مےں لبرےشن فرنٹ کے مرکزی دفتر پر حملہ کےا اور سامان توڑ پھوڑ دےا۔
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے روایتی ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاسین ملک کے امدادی قافلے کو زلزلہ سے متاثرہ ضلع ڈوڈا مقبوضہ کشمیر میں جانے سے روک دیا، یاسین ملک سمیت لبریشن فرنٹ کے کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کر کے سامان، امدادی اشیا لوٹ لیں، بھارتی افواج کی جانب سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، تشدد اور مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب کے باہر بھارتی افواج کے اس اقدام کے خلاف خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں زلزلہ سے متاثرین عوام کے لئے امدادی اشیاءلے کر قافلے کی صورت میں جا رہے تھے کہ بھارتی غاصب افواج نے نہ صرف پورے ضلع کو سیل کر کے عوام کو گھروں میں محصور کر دیا بلکہ یاسین ملک کے امدادی قافلے کو زبردستی روک کر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے، بھارتی افواج کے تشدد سے یاسین ملک شدید زخمی ہوئے ہیں، بھارتی افواج نے انہیں طبی امداد دئیے بغیر واپس سری نگر بھیج دیا۔ کشمیری یہ سوچنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ عالمی برادری ان کے آئینی حقوق کی حفاظت بھی نہیں کر سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیریوں کے حوصلے بھارتی مظالم سے بلند ہو رہے ہیں۔
مشال ملک

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...